مودی سرکار کے سرچڑھے، مودی سرکار ہی کو آنکھیں دکھانے لگے، شیو سینا کے سربراہ اُدھے ٹھاکرے نے بھارتی حکومت کو ’’بے کارحکومت‘‘ قرار دے دیا۔
اُدھے ٹھاکرے نے بی جے پی کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی سے لے کر بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں پورا زور گائے کو بچانے میں صرف کیا جا رہا ہے، آج پورے بھارت میں انتشار کا عالم ہے، گئو رکشک غنڈہ گردی کر رہے ہیں، ان سب حرکتوں کو روکنا ہو گا۔
انتہا پسند رہنما نے حکمراں جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی خود کو مضبوط کررہی ہے ملک کو نہیں۔ اُدھے ٹھاکرے نے مودی سرکارکو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گائے کو بچانے کے بجائےملک کو بچاؤ۔