جواہر نہرو یونیورسٹی اور حیدر آباد سینٹرل یونیورسٹی کے طلبہ کے حق میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بھی میدان میں آ گئے۔ انہوں نے طلبہ کے مظاہرے میں شرکت کی جہاں وہ نریندر مودی کو للکارتے رہے۔
نیو دہلی: (یس اُردو) بھارت سرکار آج کل طلبہ کے ساتھ حالت جنگ میں ہے جے این یو اور حیدر آباد سینٹرل یونیورسٹی کے طلبہ نے مودی سرکار کے ناک میں دم کر رکھا ہے ۔ طلبہ کی حمایت میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بھی میدان میں کود پڑے ۔جنتر منتر میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ مودی سرکار طالب علموں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔ انہوں نے مودی کو للکارتے ہوئے کہا کہ مودی جی سٹوڈنٹس سے پنگا مت لینا یہ کھڑے ہو گئے تو آپ کی کرسی ہل جائے گی۔ دوسری جانب غداری کے الزام میں گرفتار طلبہ رہنما کنہیا کمار کی درخواست ضمانت آج بھی منظور نہ ہو سکی ۔ ان کو دہلی ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کر دی گئی۔