counter easy hit

مودی جدید دور کا ہٹلر ہے، بانی خالصہ تحریک منموہن سنگھ

لاہور: خالصہ تحریک کے بانی اور ورلڈ مسلم سکھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین منموہن سنگھ نے مودی کو دوسرا ہٹلر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے اسے سبق سکھانے کیلیے کلبھوشن کوپھانسی دی جائے۔

Modi is Hitler of modern era, the founder Tehreek khalsa Singh Khalsa

Modi is Hitler of modern era, the founder Tehreek khalsa Singh Khalsa

منموہن سنگھ نے کہا کہ ذات پات نے برصغیر کا بیڑا غرق کیا جبکہ وہاں مسلمانوں، سکھوں اورمسیحیوں کو مارا جارہا ہے۔ بی جے پی، کانگرس، شیو سینا، مہادل اور راشٹریہ سیوک کا ایجنڈا ہندی، ہندو اور ہندوستان ہے۔ امیتابھ بچن اور جیا بچن پارلیمنٹ میں ڈرامہ بازی کرتے ہیں، یہ اقلیتوں کومعاف نہیں کرتے، انھوں نے سکھوں کے قتل عام کومعمولی قراردیا۔

منموہن سنگھ نے کہا کہ پاکستانی میڈیا بھارت کوننگا کرے، وہ کشمیرکی بات ضرور کرتا ہے مگر ناگا لینڈ، منی پور، آسام اور تامل ناڈو وغیرہ بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں، ان پر مظالم کی خبر باہر نہیں نکلتی۔ میں 35 برس سے جلاوطن ہوں، میرے خلاف جھوٹے مقدمے بنائے گئے، 82ء میں ’زندہ یامردہ‘ میرے سرکی قیمت رکھی گئی، میری بیوی کو8برس گھرمیں نظر بند رکھا گیا، جہاں وہ بیماری سے مرگئی، میرے 3 بھائی جان بچانے کیلیے امریکا چلے گئے۔ انھوں نے کہا کہ مودی کادائیں ہاتھ اجیت دوول یہاں5 سال جاسوسی کرکے نکل گیا مگرکلبھوشن پکڑا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website