counter easy hit

مودی نے بھارتی بری فوج اور فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا

Modi ordered Indian Army and Air Force to remain on high alert

نئی دہلی (نیوزڈیسک) مودی نے بھارتی بری فوج اور فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا، بھارت جنگی جنون میں مکمل طور پر پاگل ہو چکا، بھارتی وزیر دفاع نے بھی ایٹمی حملہ میں پہل نہ کرنے کی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا انتہاء پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مکمل طور پر پاگل ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی بری فوج اور فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس حکم کا مقصد پاکستان کیخلاف کسی قسم کے جارحانہ اقدام کی تیاری ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان بھی اس خدشے کا اظہار کر چکے ہیں اور پاکستان کی فوج بھی مکمل طور پر الرٹ ہے۔ جبکہ لائن آف کنٹرول پر 2 روز کے دوران کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے یہ گیدڑ بھبکی دی ہے کہ بھارت حالات کو دیکھتے ہوئے ایٹمی حملہ میں پہل نہ کرنے کی اپنی پالیسی پر غور کر رہا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جوہری حملے میں پہل نہ کرنے کے ڈاکٹرائن پر قائم ہیں گاتاہم مستقبل کا فیصلہ حالات دیکھ کر کریں گے۔بھارتی وزیر دفاع کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ اس وقت کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کے اس اشتعال انگیز بیان کے لیے عالمی امن کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کی ہندو متعصب سرکار نے ہندو راج کے عزائم کی تکمیل کے لیے پورے برصغیر کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پوکھران وہ علاقہ ہے جس نے بھارت کو ایٹمی طاقت بنایا۔ پوکھران کا ایٹمی دھماکہ اٹل بہاری واجپائی کے جوہری عزائم کا عکاس ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کے اس ٹویٹر بیان کو دُنیا بھر میں بہت تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے دُنیا بھر کے تھِنک ٹینکس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ بھارت خطے کا امن و امان تباہ کرنے پر تُل گیا ہے۔ واضح رہے کہ 1998میں بھی پوکھران میں ایٹمی دھماکے کرنے کے بعداس وقت کی واجپائی سرکار نے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے کی دھمکیاں دی تھیں۔تاہم پاکستان کی جانب سے جواباً سات ایٹمی دھماکوں کے بعد بھارتی سرکار کو سانپ سُونگھ گیا تھا اور پاکستان کو ملیامیٹ کرنے کے بلند و بانگ دعوے ایک مستقل شرمندگی اور خاموشی میں بدل گئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website