پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سےسندھ طاس معاہدے پر دھوکا دہی پر سخت تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اس قسم کی چالبازیوں سے گریز کریں۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا ہے کہ مودی کے ہتھکنڈوں سے دنیا کی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے توجہ نہیں ہٹ سکتی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ طاس واضح معاہدہ ہے،پاکستان تسلیم شدہ مشترکہ پانی کے ذرائع سے اپنے حصےکے لیے لڑے گا۔