بھارت اور کشمیر میں عصمت دری کے واقعات کے فوراً نہیں کچھ ماہ بعد ہی صحیح بھارتی وزیراعظم کو شرمندگی محسوس ہوگئی اور انہیں بیان دینےکاخیال آہی گیا۔
ایک بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عصمت دری کے واقعات کو ملک کو شرمسارکرنےوالا قراردیتے ہوئے کہا کہ قصورواروں کو بخشانہیں جائیگا اور ان بیٹیوں کو انصاف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلےدودنوں سے جو واقعات موضوع بحث ہیں وہ یقینا کسی بھی مہذب سماج کے لئے شرمناک ہیں ۔ایک سماج کے طور پر ایک ملک کے طورپر ہم سب اس کے لئے شرمسار ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی کسی بھی ریاست میں ہونے والی ایسی وارداتیں انسانی جذبات کو ہلاکر رکھ دیتی ہیں ۔جس طرح کے واقعات ہم نے گزشتہ دنوں میں دیکھے ہیں ، وہ سماجی انصاف کے تصور کو چیلنج کرتےہیں ۔
مودی نے کہا کہ لڑکی سے تو ہرکوئی پوچھتاہے ،لڑکوں سے پوچھو کہ تم گھر اتنی دیر سے کیوں آئے ہو۔یہ لڑکے بھی کسی ماں کے بیٹے ہونگے ۔ہمیں خاندانی نظام سے لیکر نظام انصاف تک سبھی کو اس کے لئے مضبوط کرناہوگا۔