سکھ کیمونٹی کے رہنما گُور دیو سنگھ نے کہا کہ اگر کسی نے موجودہ دور کا ہٹلر دیکھنا ہو تو وہ نریندرا مودی کو دیکھ لے
نیویارک (یس اُردو) امریکہ میں مقیم سکھ کمیونٹی نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی واشنگٹن آمد کے موقع پر 8 جون کو صبح نو بجے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ، اور اس موقع پر نریندر مودی کی تصویروں کو بھی نظر آتش کیا جائیگا۔” دنیا نیوز ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سکھ کیمونٹی کے رہنما گُور دیو سنگھ نے کہا کہ دنیا بھر کے سکھ پنجاب کی آزادی تک اور خالصتان بننے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے موجودہ دور کا ہٹلر دیکھنا ہو تو وہ نریندرا مودی کو دیکھ لے ۔منہدیپ سنگھ کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں اب زیادہ دیر تک نازی کریسی نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ 8 جون کو واشنگٹن میں نریندر مودی کے خلاف احتجاجی مارچ کر کے ہم ایک بار پھر امریکی انتظامیہ اور عوام کو باور کروائینگے کہ انڈین حکومت خود دہشت گرد ہے ۔واضح رہے کہ حکومت میں شامل انتہا پسند بھارت میں اور دیگر ممالک میں دہشت گردی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں ۔ تاجیندر پال نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں مودی حکومت پوری طرح ملوث ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ میں مقیم دیگر کیمونٹیز کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ بھی 8 جون کو ہونے والے احتجاجی مارچ میں شامل ہوں تاکہ ہم مشترکہ جدوجہد کے ذریعے مودی سرکار کے گھناؤنے عزائم کو خاک میں ملائیں ۔چرن سنگھ نے کہا کہ 1947ء سے لیکر آج تک بھارتی حکومتیں سکھوں کا استحصال کر رہی ہیں ، 1984ء میں دربار صاحب پر یلغار کر کے وہاں خون کی ندیاں بہائیں گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ غلامی کی زندگی سے موت بہتر ہے ۔جگروپ سنگھ نے کہا کہ 2020ء ریفرنڈم کی تحریک کا مقصد پنجاب کو ہندووں سے آزاد کرانا اور خالصتان بنانا ہے اور امریکی حکام کو بتانا ہے کہ اگر ہماری جدوجہد کو غیر جمہوری طریقے سے روکا گیا تو پھر ہندوستان کا وجود وہ نہیں رہے گا جو اب دنیا کے نقشے پر موجود ہے ۔” دنیا نیوز ” سے نیویارک میں مقیم سکھ کیمونٹی کے رہنماؤں کمرجیت سنگھ۔ بابا مکھن سنگھ۔ مستان سنگھ۔ پرم جیت سنگھ۔ پُونا سنگھ اور سُریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں بسنے والے سکھوں نے اس بات کا عزم کر لیا ہے کہ ہندوستان کا شیرازہ بکھرے گا اور خالصتان معرض وجود میں آئیگا انہوں نے مشترکہ طور پر پاکستانی حکومت سے اپیل کی کہ وہ نریندر مودی کی خطرناک اور منافقانہ چالوں کو سمجھیں اور ہماری تحریک کو کامیاب کروانے کے لیئے خفیہ طور پر یا کھلے عام ہر طرح سے مدد کریں تاکہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست ہندوستان کے چنگل سے دیگر 12 ریاستوں کو آزاد کروائیں ۔