counter easy hit

بھارت اپنے ہوش کھوبیٹھا ہے، کیا وہ 2019 کا جواب بھول گیا؟ معید یوسف

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)بھارت کی مایوسی مضحکہ خیز سطح پر پہنچ چکی ہے۔ بھارت اپنے ہوش کھوبیٹھا ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی سرجیکل اسٹرائیک منصوبے سے متعلق قابل اعتماد اطلاعات ہیں۔ کیا وہ 2019 کا جواب بھول گیا ہے۔ عالمی برادری بھارت کو خطے کا امن تباہ کرنے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔ یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے اپنے بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھ کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی میڈیا کو بھارت کے مذموم مقاصد سے آگاہ کردیا،بھارت کی پاکستان کے خلاف ریاستی دہشتگردی کا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔کئی ممالک بھارت کے مذموم مقاصد سے پہلے ہی آگاہ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کو خطے کا امن تباہ کرنے سے روکے، بھارت اپنے ہوش کھوبیٹھا ہے، کیا وہ 2019 کا جواب بھول گیا ہے۔ ہماری افواج دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک منصوبے سے متعلق قابل اعتماد اطلاعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، پڑوسی ملک کا پاگل پن ہوگا اگر وہ خود دار قوم پر حملہ آور ہو۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بھارت کے مذموم مقاصد سے دنیا کو آگاہ کردیا ہے، بہت سے ممالک بھارت کے مذموم مقاصد سے پہلے ہی آگاہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ امن ایک مشترکہ ذمے داری ہے، دنیا کو چاہئے بھارت کو خطے کا امن تباہ کرنے سے روکے۔ معید یوسف نے یہ بھی کہا کہ ہماری افواج دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں، بھارت اپنے ہوش کھو بیٹھا ہے کیا وہ 2019ء کا جواب بھول گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً بھارت اس وقت ناخوش ہے، اس کی مایوسی مضحکہ خیز سطح تک پہنچ چکی ہے، ہم نے دنیا کو آگاہ کردیا کہ پاکستان بھارت کے عزائم خوب جانتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website