موغادیشو …….صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوٹل پر شدت پسندوں کے حملے میں 8افراد ہلاک ہو گئے۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
حکام کے مطابق شدت پسندوں نے موغادیشو کے ساحل پر واقع ہوٹل اور کیفے پر دھاوا بول دیا۔ دہشت گردوں نے حملے سے قبل 2 کار بم دھماکے کیے ،جس کے بعد فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کے مطابق دھماکے اور فائرنگ سے کم سے کم 8افراد ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شدت پسندوں کا قبضہ چھڑانے کے لیے مقابلہ جاری ہے۔