counter easy hit

پاکستان کرکٹ بورڈ کا محمد عامر کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

 Mohammad Aamer

Mohammad Aamer

کراچی……فاسٹ بولر محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی بھی ہوگئی اور اب بورڈ نے ان کی فارم اور فٹنس کو مد نظر رکھتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی نہ ون ڈے سیریزلیکن محمد عامر کی پرفارمنس نمایاں رہی،دو ٹی ٹوئنٹی میں تو وہ صرف ایک کھلاڑی کوآئوٹ کر پائے البتہ ون ڈے سیریز میں انہوں نے پانچ شکار کئے۔عامر کی فارم کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد عامر کو کنٹریکٹ ملنے کی صورت میں مختلف مرعات کے ساتھ ایک لاکھ 75 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے،انہیں اسپاٹ فکسنگ کیس سے پہلے سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹگری دی گئی تھی ۔