لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں مبینہ تشدد سے معذور ہونے والا طالب علم محمد احمدبھرپور زندگی کی طرف لوٹنے لگا۔
Mohammad Ahmad third success surgery, slogens of Pakistan Zindabad
محمد احمد کا امریکا میں تیسرا کامیاب آپریشن ہوا،اس نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور پاکستانیوں سے دعا کی اپیل بھی کی۔ والد محمد احمدنے تیسرے آپریشن کے کامیاب ہونے کے حوالے سے بتایا کہ ٹھیک سے بولنے اور اٹھنے بیٹھنے میں اب بھی دشواری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد احمد کی بولنےمیں بہتری کے لیے اسپیچ تھراپی کی جارہی ہےلیکن مجموعی طور پر صحت بہتری کی جانب گامزن ہے۔