ویانا (محمد اکرم باجوہ) مبارک حج گروپ کے پاکستانی عازمین حج نمائندہ آسٹریا الحاج محمد اکرم باجوہ، معروف بزنس مین حاجی محمد ارشد باجوہ، محمد جواد اور محمداعظم حج بیت اللہ کی عظیم سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب سے 28 ستمبر کی شام ویانا واپس پہنچ گے ہیں۔ محمد مقصود جو ویانا سے مبارک حج گروپ کے ساتھ سعودی عرب گے تھے وہ 30 ستمبر کو سعودی عرب سے واپس لاہور پاکستان روانہ ہونگے۔