ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)موسم کی شدت کے پیش نظر حفاظتی تدا بیر اپنائیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122″محمد اکرم پنوار” ماہ اپریل 2016میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ کی کارکردگی کا مختصر جائزہ ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب کو ماہ اپریل میں 9412کالز موصول ہوئیں جن میں صرف 698ایمرجنسی کالز تھیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122″محمد اکرم پنوار”ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ننکانہ صاحب محمد اکرم پنوار نے تمام آفیسرز اور میڈیا کوآرڈنیٹر علی اکبرکی موجودگی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے بتایاماہ اپریل میں موصول ہونے والی ایمرجنسیز کالز میں سے323سڑک کے حادثات،228میڈیکل ایمرجنسیز58,آگ لگنے کے واقعات ،20لڑائی جھگڑوں کے واقعات، عمارتوں کے گرنے کا7واقعات،پانی میں ڈوبنے کے2واقعات بم بلاسٹ کا 1واقعہ اور59دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز تھیں ۔698ایمرجنسیز میں800زخمیوں کوطبی امداد دینے بعدمختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیاسڑک کے حادثات میں 16متاثرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے زندگی کی بازی ہار گئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122″محمد اکرم پنوار” نے کہا موسم گرما میں تیزی سے بڑھتے ہوے درجہ حرارت کی صورت میں حفاظتی تدابیر اپنائیں اور دھوپ میں کام کرنے کی صورت میں سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور زیادہ سے زیادہ مشروبات کا استعمال کریں انہوں نے مزید کہا کہ بازاروں میں کٹے ہوے پھلوں اور دودھ سوڈا سے اجتناب کریں ۔