باکسنگ لیجنڈ محمد علی کو سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے پر امریکا کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
نیو یارک: (یس اُردو) ہیوی ویٹ چیمپئن محمد علی کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پچھہتر سالہ باکسر کی طبعیت بہتر ہے اور انہیں جلد اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔ محمد علی گزشتہ دو عشروں سے پارکنسن کے مرض میں مبتلا ہیں۔ محمد علی نے تین بار ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے انیس سو اکیاسی میں باکسنگ کو خیر باد کہا۔