ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)رمضان المبارک کا مہینہ پیار ، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، عید الفطر کے موقع پر بے سہارا اور غریب لوگوں کی مدد کرنے سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے محمد علی رانا عید الفطر کے موقع پر مستحق لوگوں کو نظر انداز نہ کیا جائے بے سہارا اور غریب لوگوں کی مدد کرنے سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے رمضان المبار ک کا مہینہ ہمیں پیار ، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اس ماہ مقدس میں اپنے غریب بہن بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے گزشتہ روز محمد علی رانا ریٹائرڈ بنک منیجریو بی ایل نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ باتیں کیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ خلق خدا کی خدمت کرنیوالوں کو پسند کرتا ہے جو اس کے بندے سے پیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے رزق میں اضافہ کرتا ہے اور اس کی عمر دراز کرتا ہے