قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر بیسویں میچ میں کیریئر کا پہلا کیچ پکڑنے والے تاریخ میں سب سے لیٹ کھلاڑی بن گئے۔
شارجہ: شارجہ کے تاریخی میدان میں فیلڈنگ کے حوالے سے تاریخ رقم ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کیریئر کا بیسواں ٹیسٹ کھیلتے محمد عامر نے پہلا کیچ پکڑ ہی لیا۔ ذوالفقار بابر کی گیند پر ڈیرن براوو کا کیچ محمد عامر کے لیے یادگار بنا۔ ٹیسٹ میچز میں کیچز کا سب سے لیٹ کھاتہ کھولنے والے کرکٹرز میں لیجنڈ جیف پَلر نے سترہویں جبکہ گلین میک گرا اور قومی بولر محمد سمیع نے سولہ، سولہ میچ میں پہلا کیچ پکڑا تھا۔ چوبیس سالہ محمد عامر نے فکسنگ سزا سے پہلے جولائی دو ہزار نو کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔