لاہور: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ محمد عامر کی انجری تشویشناک نوعیت کی نہیں ہے، امید ہے وہ جلد مکمل فٹ ہو جائیں گے۔
بولنگ کوچ اظہر محمود بھی محمد عامر کی میدان میں واپسی کیلیے پرامید ہیں، انہوں نے کہا کہ پانچ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد انہوں نے تمام فارمیٹس میں بولنگ کی، پیسر پاکستان کی فاسٹ بولنگ میں اہمیت رکھتے ہیں، مسلسل کھیلنے کی وجہ سے وہ انجری کا شکار ہوئے تاہم یہ تشویشناک نہیں ، امید ہے وہ جلد مکمل فٹ ہو جائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن نے بتایا کہ محمد عامر کے گھٹنے کی انجری کے حوالے سے کل شام اور آج صبح بھی علاج کیا گیا ہے ،وہ اب کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں، ان کے گھٹنے میں درد کی شکایت ہے جسے کم کرنے کیلیے کوششیں جاری ہیں ۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آئر لینڈ کی دوسری اننگز کے دوران محمد عامر کو بائیں گھٹنے میں تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اوور بھی نا مکمل چھوڑ دیا تھا اور بعد میں مزید بولنگ نہیں کی تھی۔