counter easy hit

یکم فروری2016ء کی اعلان کردہ جنرل باڈی یک طرفہ،خود ساختہ اور غیر آئینی ہے،راجہ محمد انور

Mohammad Anwar

Mohammad Anwar

تحصیل پریس کلب(رجسٹرڈ)یکم فروری2016ء کی اعلان کردہ جنرل باڈی یک طرفہ،خود ساختہ اور غیر آئینی ہے،میری تیمارداری کرنے آئے،میرے ساتھ تصویر بنوائی اور جا کر غلط خبر چلوا دی،میرا نام اپنے ساتھ لگانے والے سن لیں۔جو وہ لکھ رہے ہیں اس کا جواب دیں گے،میں اس عمل کی سختی سے تردید کرتا ہوں ،اور جلد ہی پریس کلب ممبران کا اجلاس بلاؤں گاراجہ محمد انورتفصیل سر پرست اعلی تحصیل پریس کلب (رجسڑڈ) تحصیل سرائے عالمگیر نے پریس ریلیز میں کہاہے کہ یک طرفہ الیکشن سے ایک دن قبل میں نے بطور سرپرست اعلی تحصیل پریس کلب(رجسٹرڈ) تحصیل سرائے عالمگیر الیکش ملتوی کیا تھا،جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کچھ لوگوں نے یک طرفہ اور خود ساختہ الیکشن کروایا،جس کے نتیجے میں میں نے بطور سرپرست اعلی تحصیل پریس کلب(رجسٹرڈ) تحصیل سرائے عالمگیرکی تمام باڈی کو برخاست کیا،مجھے حیرت ہے کہ برخاست کے ایک ماہ بعد کس اختیار کے تحت باڈی بنا رہے ہیں اور سرپرست اعلی کے طور پر میرا نام استعمال کر رہے ہیں۔میں پھر تحریری نوٹیفیکیشن جاری کرتا ہوں۔کہ تحصیل پریس کلب(رجسٹرڈ) تحصیل سرائے عالمگیر کی اسوقت کوئی انتظامی باڈی نہیں ہے ،جلد ہی میں بطور سرپرست اعلی تحصیل پریس کلب(رجسٹرڈ) تحصیل سرائے عالمگیر کے ممبران کا اجلاس بلاؤں گا۔اور ممبران سے مشاورتکے بعد اہم فیصلے کیے جائیں گے،اس موقع پرراجہ محمد انور،عمران رشید یاور،مرزا وسیم ،عباس رمضان شمعون مرزا۔ارشد سینا،ملک افضال ،حمید چوہدری ،مرزا شاہد انجم،چوہدری محمد افضل لیڈر،ملک احسان الہی،صغیر احمد راٹھور،ڈاکٹر امجد دانیال، شامل تھے۔