counter easy hit

محدود وسائل کے باوجود موجودہ بجٹ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے،محمد عارف خان سندھیلہ

Mohammad Arif Sandila

Mohammad Arif Sandila

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدر محمد عارف خان سندھیلہ ایم پی اے نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود موجودہ بجٹ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے، اس بجٹ میں مہنگائی خاص طور پر کاشتکاروں کو خصوصی طور پر فوکس کیا گیا ہے، کھادوں کی قیمتوں میں کمی اور پیسٹی سائیڈ کو سستا کیا گیا ہے، اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی غریب عوام سے محبت کا ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد ارشاد ملک ، میاں محمد آصف شاہین، احسان الحق انصاری، عامر ندیم بھٹی، رانا محمد عارف، محمد بشیر گادی،ناصر خان ، رانا قادر، خان عباس خان کے ہمراہ وفاقی بجٹ2016-17 پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، محمد عارف خان سندھیلہ ایم پی اے نے کہا کہ ہماری حکومت نے موجودہ بجٹ میں صحت انری اور تعلیم کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے اوران تین میگا پراجیکٹس(انرجی،صحتِ ،تعلیم) کے لئے 875ارب کی خطیررقم رکھی گئی ہے، جس سے ملک میں بے روز گاری کے خاتمے میں مدد ملے گی تعلیم اور صحت سستی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ٹیکس سے چھوٹ جبکہ جو ٹیکس ادا کرسکتے ہیں انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا ۔ ا نہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ملک کیلئے70فیصد ریونیو جنریٹ کرنے والے طبقے کاشتکاروں کی طرف خصوصی توجہ دی ہے ،اربوں روپے کے پیکیج کے ساتھ ساتھ کھادوں کی قیمتوں میں کمی اور کیڑے مار دواؤں کو سستی کرکے اس طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تقریباْ105ارب روپے مالیتی ایسے ایس آر اوز واپس لینے کا اعلان کرکے قوم اور ملک کی بہت بڑی خدمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ پر تنقید کرنے والے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں قوم جانتی ہے کہ ان کا کام فقط ہر حکومتی کے خلاف پراپیگنڈہ کرنا ہے۔