counter easy hit

پاکستان میں ڈرون حملے اورامریکہ ،انڈیا اکٹھ مسلم لیگ ن کی ناکام خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے،چوہدری محمد ارشد

 Mohammad Arshad

Mohammad Arshad

سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور) پاکستان میں ڈرون حملے اورامریکہ ،انڈیا اکٹھ مسلم لیگ ن کی ناکام خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے ،میاں برادران کامیاب بزنس میں بننے کی بجائے اچھا وزیر اعظم بن کر تاریخ میں نام لکھوائیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی سرائے عالمگیر سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ دہشتگروں کے خلاف پاک فوج کی بہترین حکمت عملی سے جہاں دہشتگردوں کی کمرٹوٹی ہے تو ان کے حمایتی دشمن طاقتوں کے حوصلے بھی جواب دے چکے ہیں مگر حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ہم دنیا کو یہ پیغام دینے میں ناکام رہے ہیں کہ پاکستان امن پسند عوام کا ملک ہے موجودہ حالات میں بھی دیکھا جائے تو امریکہ اور بھارت اکٹھ کی بنیاد مسلم دشمنی ہیکیونکہ پاکستان کا دوقومی نظریے کی بنیاد پر قائم ہونا ان کی اصل پریشانی کی جڑ ہے لیکن حکمران خاموش ہیں ہم وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کامیاب بزنس مین بننے کی بجائے قوم سے کیے ہوئے عہد کی پاسداری کرتے ہوئے اچھے وزیر اعظم کے طور پر تاریخ میں نام لکھوائیں کیونکہ بزنس مین عارضی مگر تاریخ ہمیشہ زندہ رہتی ہے ہم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے قائد تحریک عمران خان کی زیر قیادت پاکستان کے خلاف امریکہ بھارت اکٹھ جوڑ کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دنیا کو بتادینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے غیور عوام امن پسند ہیں اورپاکستان کی ترقی اور بقا کے لیے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں۔