سرائے عالمگیر(صغیرراٹھور)لالوں کی جوڑی نے عوام دشمن بجٹ پیش کر کے ثابت کر دیا کہ ان کو تعلیم و صحت کی نہیں بلکہ مال بنانے والے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنما سابق اپم پی اے چوہدری محمد ارشد نے میڈیاسے بات چیت کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے بعد گزشتہ روز پنجاب حکومت نے غریب کش بجٹ پیش کرکے ثابت کیاہے کہ انھیں عوام کی ترقی یا خوشخالی سے زیادہ اپنے مفادات عزیز ہیں آج ایک مزدور کی ماہانہ تنخواہ صرف چودہ ہزار روپے جبکہ اس پر اور مہنگائی اور ٹیکسوں کی مد میں بے جا بوجھ کئی گنا زیادہ ہے کسانوں کو خوش کر نے کیلئے صرف لالی پوپ دیا گیا ،تعلیم کیلئے مجموعی طور پر312ارب روپے،صحت کیلئے150ارب روپے اور ترقیاتی پروگراموں کے حجم میں مزید 37.5فیصد اضافہ کر کے550ارب مختص کیے گئے ہیں جس میں اورنج ٹرین منصوبہ کیلئے 85ارب رکھے گئے ہیں اس سے پوری قوم اندازہ لگا لے کہ پنجاب حکومت کا بجٹ عوام دوست ہے کہ عوام دشمن، لوکل گورنمنٹ کیلئے286ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ بلدیاتی ادروں کو ئی وجود ہی نہیں،انھوں نے کہا کہ حکمران ایسے منصوبے تیار شروع کررہے ہیں جس سے ہر اپنے خاص لوگوں کو نوازا جائیانہوں نے کہاکہ جس طر ح رمضان بازار کے نام پر عوام کو یلیف دینے کے اعلانات جبکہ اصل کھاتے کرسیوں ، ٹینٹوں کے بلوں، تمام لوکل افسران محکمہ مال،ٹی ایم اے ملازمین و دیگر کے ٹی اے ڈی اے بنا ئے جاتے ہیں ،کھا کوئی اور جا تا ہے اور نام بے چاری عوام کا، تحریک انصاف کا مشن ہی ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر نا ہے انشاء اللہ وہ وقت قریب ہے جب ملک وقوم کی دولت لوٹنے والے ان سب کو حساب دینا ہو گا۔