سرائے عالمگیر(صغیر احمد راٹھور)ملکی تاریخ گواہ ہے کہ احتساب ہمیشہ اپوزیشن یا غریب عوام کا ہوا اقتدار پرستوں نے ہردورمیں خود کوپارسااور عوام کا ہمدرد ثابت کرتے رہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہ پانامہ لیکس کیس سامنے آنے کے بعد میاں برادران کے ترقی یافتہ پاکستان کے نعرہ کی اصلیت عوام کو معلوم ہو چکی ہے حکمران یاد رکھیں اس بار قائد تحریک عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف تبدیلی کے مشن پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کرپٹ مافیا کے خلاف مکمل کاروائی تک چین سے نہیں بیٹھے گی اس بار ماضی کی تاریخ نہیں دھرائی جائے گی بلکہ ماضی اور حال کے کھائے پیے کا حساب دینا ہوگا انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کیا چاہتی ہے کیا نہیں چاہتی ہمیں اس بات سے غرض نہیں بلکہ عوام کیا چاہتی ہے ہمیں اس پر عمل کرنا ہے حکمرا ن جتنا چاہے بھاگ لیں ہم بھاگنے نہیں دیں گے انشااللہ عوام اپنا حق لے کر رہیں گے۔