سرائے عالمگیر( خصوصی)حکومت سعودی ایران کشیدگی میں فریق بننے کی بجائے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد بہتر حکمت عملی کے تحت کشیدگی ختم کرنے کے اقدام کرے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے پی ٹی آئی سرائے عالمگیر کے اہم راہنما چوہدری محمد ارشد اییڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ایران اور سعودی عرب دو برادر اسلامی ممالک ہیں اس میں شک نہیں کے موجودہ تنازعے کے پیچھے فتنہ تکفیری کا ہاتھ ہے جو علاقے میں انتشار پیدا کرکے اپنے منفی مقاصد کی تکمیل کے لیے کام کر رہاہے اسے ناکام بنانے کے لیے تدبر اور حکمت عملی سے کام لینے کی ضرورت ہے پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کو مل کر کام کرناہوگا تاکہ آئندہ کسی بھی ناخوشگوار حالت سے بچا جا سکے۔