لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)دیہاتوں کو شہروں سے ملانے کیلئے سڑکوں کی تعمیرانتہائی ضروری ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کی 83لاکھ کی خصوصی گرانٹ سے یہ سڑک تعمیرہوگی ،عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ سڑک کی تعمیرکے دوران نگرانی کریں اور اگرکسی جگہ کرپشن ،ناقص مٹیریل کااستعمال ہورہاہوتومیرے نوٹس میں لائیں ،انشاء اللہ قومی سرمایہ کو ضائع نہیں ہونے دیاجائے گا،ان خیالات کا اظہارممبرصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112چوہدری محمداشرف دیونہ نے ’’علی چک تاتلہ‘‘سڑک کی تعمیرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ اب 8فٹ۔12فٹ،16فٹ کے راستوں کا دورگزرگیاہے ،اب کم ازکم 30فٹ راستے چھوڑنے ہونگے،میں علاقہ کے لوگوں سے گزارش کروں گاکہ اس روڈ کے ساتھ جن لوگوں کی زمینیں ہیں وہ تجاوزکردہ سرکاری اراضی چھوڑدیں اور رستے کو کھلاکرکے خلق خداکی بھلائی میں اپناکرداراداکریں ،انہوں نے تقریب کے اہتمام پرپسوال برادران کا دلی شکریہ اداکیا۔