سرائے عالمگیر (بیورو چیف )تحصیل سرائے عالمگیر سے قبضہ گروپ کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں میں فنڈز کی منصافانہ تقسیم اور معیاری کام سالار قافلہ کی لازوال خدمت کا کارنامہ ہے، تفصیلات کے مطابق رہنماء مسلم لیگ ن راجہ محمد اسلم خان نے نمائندہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے این اے 107 سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے تحصیل سرائے عالمگیر میں قبضہ گروپ کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں میں فنڈز کی تقسیم کو منصافانہ اور معیاری بنا کر اپنی خدمت کا لازوال کارنامہ پیش کیاہے،تحصیل سرائے عالمگیر قبضہ گروپ اور غیر معیاری ترقیاتی کاموں میں ایک بدنما داغ کی حامل تھی اب اس تحصیل میں کسی کی بھی جرئات نہ ہو سکے گی کہ وہ کسی نادار اور مفلس کی جائیداد پر قبضہ کرے یہ عوام کے ساتھ ایک غیر اخلاقی اور غیرقانونی کردار ادا کیا جاتاتھا، انہوں نے کہاکہ جنرل الیکشن تک تمام یونین کونسلز میں ترقیاتی کام مکمل کر لیے جائیں گے جو معیار اور انصاف پر مبنی ہوں گے۔