پیرس(نمائندہ خصوصی)پاکستان کا بجٹ پیش کرنے والا آئی ایم ایف کا منشی ہے۔ملک پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ اسلامی ملک ہونے کے باوجود اس کا بجٹ آئی ایم ایف بناتا ہے۔یہ بجٹ صرف امیروں کا ہے۔اس میں عام شہری کے لئے کچھ نہیں ہے۔غریب کے استعمال کی چیزوں کو مہنگا کردیا گیا ہے۔ادویات کے مہنگے کرنے سے غریب سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے اور خود عرصہ سے اقتدار میں رہنے والے ہسپتال تو بنایا نہیں البتہ خود اپنا علاج کرانے بیرون ملک چلے گئے۔عوامی تحریک اس بجٹ کو مسترد کرتی ہے اورہمارا مطالبہ ہے کہ اس بجٹ کو عوام دوست بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار صدر ادارہ منھاج القرآن فرانس چوہدری محمد اعظن نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو غریب عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ہے