پیرس(عمیر بیگ)ہمیں یقین ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار حکمران جلد اپنے انجام بد کو پہنچیں گیان خیالات کا اظہارادارہ منہاج القرآن فرانس کے صدر چوہدری محمد اعظم نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ میں ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال بن چکا ہے جس میں درجن بھر افراد کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کردیا گیا۔پوری دنیا جانتی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دارموجودہ حکمران ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار حکمران جلد اپنے انجام بد کو پہنچیں گے۔ہم شہداء ماڈل ٹاؤن کیلئے حصول انصاف تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔