پیرس(نمائندہ خصوصی)بھارت ایک سازش کے تحت حالات خراب کرنا چاہتا ہے۔ عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ کشمیر اقوام عالم کے ضمیر کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت کمزور نہیں پڑ سکتا۔ ان خیالات کاا ظہار چوہدری محمد اعظم صدر ادارہ منھاج القر آن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ ہم کشمیر کی بہادر ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کے بیٹوں اور بیٹیوں نے آزادی کے لئے جام شہادت نوش کیا