پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلسل کرفیو سے مقبوضہ کشمیر میں شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔ بھارتی فورسز درندگی کی تمام حدیں عبور کر چکی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر عالمی اداروں نے دوہرا رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد اعظم صدر ادارہ منھاج القرآن فرانس نے یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ پوری قوم مصائب میں مبتلا کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے بھرپور کردار ادا کرے