پیرس(عمیر بیگ)حکمرانوں کا خیال تھا کہ وہ اپنی مر ضی کا کمیشن بنوا کر من مانے نتائج حاصل کر لیں گے لیکن عدالت نے حکومتی خط واپس کرکے حکمرانوں کی امنگوں پر پانی پھیر دیا۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ منہاج القرآن فرانس کے صدر چوہدری محمد اعظم نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا یہ کہنا بجا ہے کہ اس کے پاس اس قدر وقت نہیں کہ وہ 1956 کے ایکٹ کے مطابق کمیشن بنا کر 1947سے حکومت کرنے والوں کی تحقیقات کر کے اپنا وقت کا ضیاع کرے بلکہ حکومت نے اپنے اتحادیوں کی مشاورت سے جو ٹی او آرز عدالت کو بھیجے وہ بھی حکمرانوں کی پردہ پوشی کرتے تھے جنہیں عدالت نے مسترد کر کے اپوزیشن کے موقف کو مزید تقویت پہنچائی ہے