پیرس(عمیر بیگ)پنجاب حکومت ہمارے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کر ے ، ان خیالات کا اظہارادارہ منہاج القرآن فرانسس کے صدر چوہدری محمد اعظم نے ایک ملاقات میں یس اپردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ لاہور کے رہنما چوہدری سلطان محمود کی تھانہ نشتر پارک میں واقع رہائش گاہ کو مسمار کر کے ن لیگ کے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھرنے میں گو نوا ز گو کا نعرہ لگایا یہ نعرہ اب اپنی عملی شکل اختیار کرنے جا رہا ہے ،دھاندلی کے نتیجے میں وجود میں آنے والی پارلیمنٹ کبھی بھی چوروں کا احتساب نہیں کر سکتی