پیرس(نمائندہ خصوصی)کرپشن نے ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ، عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہیں اور مراعات لینے والے حکومتی اراکین اور بیوروکریسی کی نا اہلی کرپشن نے ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ، عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہیں اور مراعات لینے والے حکومتی اراکین اور بیوروکریسی کی نا اہلی اور بیڈ گورننس ملکی تر قی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہاررہنما صدر ادارہ منھاج القرآن فرانس چوہدری محمد اعظم نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ رشوت میں اضافہ ،انصاف کی عدم فراہمی اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد پر مبنی کلچر پروان چڑھ رہا ہے۔