counter easy hit

معصوم بچوں ،خواتین سمیت بے گناہ شہریوں کودہشت گردی کا نشانہ بنانا ظلم کی انتہا ہے،راجہ آصف اور چوہدری محمد فاروق

Mohammad Farooq

Mohammad Farooq

سرائے عالمگیر(بیوروچیف)گلشن اقبال پارک لاہور میں معصوم بچوں ،خواتین سمیت بے گناہ شہریوں کودہشت گردی کا نشانہ بنانا ظلم کی انتہااورانتہائی گھٹیا اقدام ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں ان خیالات کا اظہارانجمن تاجران کے راہنما راجہ آصف اور چوہدری محمد فاروق آف ٹھل نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ لاہور پارک میں دھماکہ بھارتی ایجنسی را کے جاسوس کی گرفتاری کا ردعمل ہو سکتا ہے جس کیلئے قانون نافذ کر نے والے اداروں کو سخت اقدامات کر نا ہوں گے ،حکومتی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج ملک بھر میں معصوم لوگ دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں انھوں نے کہاکہ پوری دنیاپاکستانی قوم کی جرات و بہادری کو اچھی طرح جانتی ہے ان کو ایسے بزدلانہ حملوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، دہشت گردوں کی گھٹیا حرکتوں سے پاکستانی قوم مرغوب ہونے والی نہیں ،پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہے انشااللہ ظالمان کا جلد خاتمہ کر دے گی ہم گلشن اقبال پارک لاہور میں معصوم بچوں ،خواتین سمیت بے گناہ شہریوں کودہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں کی بھر پور انداز میں مذمت کرتے ہیں اور دعاگوہیں کہ اللہ پاک شہدا کو جنت الفردوس میں جگہ اور وارثان کو صبروجمیل کی دولت سے نوازیں