قومی اوپنر ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے ، ڈاکٹروں کی رپورٹ حوصلہ افزا نہیں
لاہور (یس اُردو ) پاکستانی اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کی ایم آر آئی رپورٹ پی سی بی کو موصول ہوگئی ہے ۔ ڈاکٹرز نے کرکٹر کو بحالی پروگرام میں شریک ہونے سے بھی روک دیا ہے ۔ قومی اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کی انجری ان کیلئے درد سر بنتی جا رہی ہے ۔ وہ ورلڈ ٹی 20 کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کو اوپننگ بلے باز کی موصول ہونے والی رپورٹ حوصلہ افزا نہیں ۔ ڈاکٹرز نے قومی کرکٹر کو ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ محمد حفیظ کا پانچ روز بعد معائنہ کیا جائے گا ۔ 30 مئی سے شروع ہونے والے لاہور کے سکل کیمپ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔