سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور) مسلم لیگ ن ذاتیات کی سیاست پر یقین رکھتی نہ ہی مخالفت برائے ہمارا ہمارا منشور ہے ، ماضی کی طرح اس بار بھی میاں برادران سُرخرو ہونگے ہج مالو پارٹیوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ان خیالات کا اظہارملک محمد حنیف اعوان ایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 114 نے میڈیاسے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ راہداری منصوبے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے جہد مسلسل کی پالیسی پر عمل پیراہے آج پاکستان ترقی کی منزلیں تحہ کررہاہے دنیا میں تجارتی روخ بھی تبدیل ہوکر ہمارے حق میں ہونے کو ہے لیکن مخالفین کو عوام کی خوشحالی قبول نہیں جس کی وجہ سے سیاست سے نا بلد سیاستدان ملک میں انتشاری سیاست کو ہوا دے رہے ہیں عوام جانتے ہیں کہ پانامہ لیکس حکومت کے خلاف سازش کے سوا کچھ بھی نہیں ہمیں عدلیہ پر اعتماد کرنا ہوگاورنہ نقصان ہم سب کا ہوگاانہوں نے کہاکہ عمران خان کے پاس ملکی ترقی کے لیے کوئی ویثرن ہے نہ ہی ان کو ملکی ترقی گوارہ ہے اقتدار کی تمنا میں عمران خان اور ان کے حواری تبدیلی کے نام پر ہمیشہ ایسے یشو ز پر بات کرتے ہیں جن کا جواب خود ان کے پاس بھی نہیں ہوتاانہوں نے کہاکہ ہمیں یہ بات اچھی طرح یاد رکھنی ہوگی کہ پاکستان کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں بلکہ عوام کی رائے کا اخترام کرتے ہوئے ہم سب کا ملک ہے اس وقت پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہاہے دشمن کی منفی چالوں کوناکام بنانے کے لیے پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں ضرورت اس امرکی ہے کہ ایسے وقت میں اپوزیشن بھی مثبت کردار ادا کرتے ہوئے انتشاری سیاست کی بجائے چھوٹے ایشوز کو عدلیہ پر چھوڑ کرپاکستان اور صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے حکومت کا ساتھ دے تاکہ2018 تک عوام کی پریشانیوں کے ازالے سمیت آنے والے سالوں کی پیش بندی بھی بہتر انداز میں کی جا سکے اور دشمن کو پیغام دیا جا سکے کے پاکستان بیس کروڑ عوام کا ملک ہے اوراس کی حفاظت کرنا بھی خوب جانتے ہیں۔