ویانا (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان تبسم نے پاکستانی کمیونٹی فورم کے میڈیا کوآرڈینیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 دسمبر کو پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں اور تاجر برادری کی جنرل میٹنگ میں پاکستانیوں کی بھر پور شرکت اور میٹنگ کی کامیابی پر پاکستانی کمیونٹی فورم کے صدر ندیم خان ، نائب صدر حاجی غلام مصطفی بلوچ ، فنانس سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،میڈیا کے چیف کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ ، مجلس عاملہ کے مشیر خاص حاجی ملک خلیل اعوان کی جانب سے پوری کمیونٹی کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے پاکستان کی خاطر اور اُس کے بہتر مسقبل کے لیئے بھر پور شرکت کی۔
خصوصاََپاکستان سفارت خانہ ویانا کے کمیونٹی فئیر قونصلر سہیل افضل اور تسلیم بٹ صاحب نے اپنا قیمتی وقت نکال کر خصوصی شرکت کی ۔اُنہوں نے مذید کہا کہ اس میٹنگ کو کامیاب کرانے میں پاکستانی کمیونٹی فورم کی پوری ٹیم نے میرا بھرپورا ساتھ دیااور پاکستانی کمیونٹی کو اس پلیٹ فارم پر قومی سبز ہلالی پرچم تلے جمع کرنے میںبہت اہم کردار ادا کیا۔
میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی تنظیموں اور تاجر برادری اور آسٹریا کے دور دراز شہروں لینز سے میاں خلیل ،رانا قمر ، محمد حفیظ اورسالزبرگ سے سید شاہد شاہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے شرکت کی۔