counter easy hit

وفاقی بجٹ لفظوں کا گورکھ دہندہ ہے،غریبوں کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا گیا ہے،چوہدری محمد الیاس

Mohammad Ilyas

Mohammad Ilyas

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) وفاقی بجٹ لفظوں کا گورکھ دہندہ ہے،غریبوں کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی صدر تحریک انصاف و آرگنائزر حلقہ این اے107چوہدری محمد الیاس نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید تکالیف میں مبتلا کر نے کی پالیسی پر گامزن ہے،وفاقی بجٹ میں غریب عوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے،تعلیم اور صحت کو نظر انداز کر کے سٹرکوں اور پلوں پر توجہ دی جا رہی ہے ملک کو ایک مضبوط معاشی بجٹ کی ضرورت ہے ناکہ مہنگائی کر کے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو آئی ایم ایف و دیگر عالمی بنکوں سے لیئے گئے قرضوں کے سود کی اقساط پوری کی جائیں گی جبکہ کرپٹ سسٹم کے تحت امیر کو مزید امیر اور غریب کو مزید غریب کر دیا گیا ہے۔