سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور)رمضان المبارک رواداری،اخوت و بھائی چارے کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی صدر و آرگنائزر حلقہ این اے107چوہدری محمد الیاس نے اپنے اعزاز میں دی جانے والی افطار ڈنر تقریب میں معززین علاقہ سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں اور فضیلتوں کا مہینہ ہے ہمیں آس پاس سفید پوش افراد کو بھی خیال رکھنا چاہے انھوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں عبادات ،روزہ اور تراویح ہی سب کچھ نہیں اور صرف سارا دن کچھ نا کھانا پینا ہی روزہ نہیں ہو تا بلکہ عملی طور پر ہمیں اللہ تعالیٰ کے احکامات اور رسول پاک ﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہو نا بھی ہے ہمیں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقو ق العباد بھی پورے کر کے ہی اللہ تعالیٰ کے خوشنودی حاصل ہو سکتی ہے اس لئے ہمیں اپنے آس پاس ہوس پڑوس بھی دہیان کرنا ہو گا شائد کو ئی سفید پوش روزہ رکھنے یا افطار کر نے میں رہ جائے،اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس ماہ مقدس میں روزوں کے ساتھ ساتھ دیگر احکامات خداوندی پورے کرنے کی تو فیق دے آمین۔