counter easy hit

28مئی یوم تکبیر کو پوری گرم جوشی کے ساتھ منایا جائے گا،میاں محمد عمران اختر

Mohammad Imran Akhtar

Mohammad Imran Akhtar

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ونومنتخب کونسلر بلدیہ شیخوپورہ الحاج میاں محمد عمران اختر نے کہا ہے کہ 28مئی یوم تکبیر کو پوری گرم جوشی کے ساتھ منایا جائے گا اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیا جائیگا کہ پاکستانی قوم امن پسند ہے مگر اپنے دفاعی اثاثوں کی قوت سے آگاہ اور عالمی حالات پر نظر رکھتے ہوئے خود کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھے ہوئے ہے، الحاج میاں محمد عمران اختر نے میڈیا کو بتایا کہ 28مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر میزائل چوک شیخوپورہ میں جلسہ عام ہوگا جس کی صدارت سٹی صدر چوہدری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ کریں گے، جلسہ سے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف ، رکن پنجاب اسمبلی چوہدری فیضان خالد ورک، صدر مرکزی انجمن تاجران میاں محمد پرویز، سینئروائس چیئرمین سپریم کونسل صاحبزادہ احمد خورشید چوہدری سمیت دیگر پارٹی کے عہدیداران خطاب کریں گے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس سٹی صدر چوہدری محمد طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم تکبیر کے موقع پر ہونیوالے جلسہ میں شہر کے 50بلدیاتی حلقوں سے کارکنوں کے جلوس کونسلروں کی قیادت میں شرکت کریں گے، اس سلسلہ میں متعدد مقامات پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے جبکہ شہر بھر میں وزیر اعظم محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے قد آور پورٹریٹ بھی شہر میں نصب کئے جارہے ہیں، جلسہ میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوں گے۔