پیرس(نمائندہ خصوصی)وفاقی اور صوبہ پنجاب کے عوام دشمن بجٹ سامنے آنے کے بعد یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ مسلم لیگی حکومت عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کے بجائے زبانی جمع خرچ سے ان کے مسائل حل کر نا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری عوامی تحریک یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف دس فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ لیگی حکومت نے الیکشن مہم میں عوام سے کیے گئے تمام وعدے ہوا میں اڑا دیئے ہیں