پیرس(نمائندہ خصوصی)کرپشن فری کلچرکے فروغ کا نعرہ لگانے والے عوام کو مزید اندھیروں میں نہیں رکھ سکتے۔ پانامہ لیکس نے حکمرانوں کی اصل حقیقت کھول کر رکھ دی ہے۔آئے روز کرپشن کے بڑے بڑے سیکنڈلز حکومتی دعوؤں کی نفی کرتے ہیں۔اٹھارہ کروڑ عوام پر حکمرانوں کی حقیقت عیاں ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد اقبال چوہدری جنرل سیکرٹری عوامی تحریک یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن سمیت جس کسی ادارے میں کرپشن ہورہی ہے بلا تفریق سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ گڈ گورننس اور ترقی و خوشحالی کے دعویدار حکومتی نمائندے عوام کے مسائل سے نا آشنا ہیں۔ کچن کیبنٹ میں ہونے والے فیصلے عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتے۔