اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل فاسٹ بولر محمد عرفان کل چارج شیٹ کا جواب داخل کرائیں گے،ان پر پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن کوڈ کی دو بار خلاف ورزی کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ معاملے پر فاسٹ بولر نے اگر خود پر عائد الزامات کو تسلیم کرلیا تو ان کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میں خلاف ورزی کی سزا کم سے کم 6ماہ ہے جبکہ تاحیات پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔ محمد عرفان کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نےبکیوں سے رابطہ چھپانے کے اعتراف کے بعد14مارچ کو معطل کردیا تھا۔