counter easy hit

دیانت و شرافت اور انسانیت کی سچی اور بے لوث خدمت عین عبادت ہے،محمد اسماعیل چوہدری

Mohammad Ismail Choudhary

Mohammad Ismail Choudhary

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی) فاروق شہید فاونڈیشن کے راہنما محمد اسماعیل چوہدری نے کہا ہے کہ دیانت و شرافت اور انسانیت کی سچی اور بے لوث خدمت عین عبادت ہے اور ہمارے علاقہ میں چوہدری فاروق شہید یہ عبادت کر کے آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں ، ہماری مروجہ سیاست سے جب تک دھڑے بازی اور تعمیر و ترقی کے کاموں سے سیاسی وابستگی کی تفریق ختم نہیں ہوتی عوام کو حقیقی ریلیف نہیں مل سکتا ۔اس وقت پاکستان میں عمران خان ہی ایک ایسی سیاسی شخصیت ہیں جو ذات برادری اور گروہی سیاست سے بالا تر ہو کر بکھری ہوئی قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے حقیقی قوم بنانے کی کوشش کرر ہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب تحریک انصاف اقتدار میں آ کر پاکستان کی غیور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور عوام کو بلا تفریق ریلیف مہیا ہو گا۔