لالہ موسیٰ( جمیل احمدطاہر)چوہدری جعفراقبال ایم این اے عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشارانسان ہیں ،ان جیسے عظیم سیاستدان علاقہ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے،ان خیالات کا اظہارمسلم لیگی راہنماء محمدلطیف قریشی نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ چوہدری جعفراقبال کی عوامی خدمت اور میگاپروجیکٹس مخالفین کو ہضم نہیں ہورہے ،بلاشبہ ڈویژنل پبلک سکول ،یونیورسٹی آف گجرات کا لالہ موسیٰ کیمپس،کینسرہسپتال ایسے منصوبے ہیں جن کا خواب بھی دیکھانہیں جاسکتا،لیکن چوہدری جعفراقبال نے عوام کے خوابوں کوتعبیردی ہے ،انشاء اللہ آنے والادورلالہ موسیٰ کی ترقی وخوشحالی کا دورہوگا۔