لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )محمد اعظم بابر سدا بہار ادبی سماجی شخصیت محمد اعظم بابر کی شخصیت کے یوٹر ن تو کئی پہلو ہیں لیکن ادبی اور کاروباری رنگ نمایاں ہے شعرو شاعری کا شوق پال رکھا ہے اسکی تسکین کیلئے دو شعری مجموعے ، پیاس ہی پیاس ، اور بے رنگ بہو شائع ہو چکے ہیں اور ادبی حلقوں سے خوب داد حاصل ہوچکے ہیں ان کے شعر معاشرتی رویوں کی خوبصورتی عکاس ہوتے ہیں اور زندگی کے تمام رنگ پوری آب وتاب سے نظر آتے ہیں دوسرا حوالہ صوفی چاٹ ہے وہ بھی ذائقہ اور نفاست کا دوسرا نام ہے عرصہ دراز سے یہ کام کررہے ہیں اور دن بدن ان کے گاہکوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اعلیٰ اخلاق کے مالک محمد اعظم بابر کا شاعری اور چاٹ اندرون ملک ہی نہیں بیرون ممالک میں بھی شناخت رکھتی ہے عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے محمد اعظم بابر کو خراج تحسین پیش کیا ہے