counter easy hit

عمران خان اسلام کے قلعہ سے سودی نظام کا بھی قلع قمع کرے گا ،مرزا محمدندیم بیگ

Mohammad Nadeem Baig

Mohammad Nadeem Baig

سرائے عالمگیر (مرزا محمدوسیم بیگ سے )تحریک انصاف اٹلی کے جنرل سیکریٹری اور یورپ کی ممتاز کاروباری شخصیت مرزا محمدندیم بیگ نے اپنے ٹیلیفونک بیان میں کہا کہ’’ کے پی کے ‘‘کی صوبائی حکومت نے ویلنٹائن ڈے پر پابندی کی قرارداد کو منظور کر کے کفار اور یہود کی روایات کو مسترد کرنے کے لیے حکومتی سطح پرایک عملی نمونہ پیش کرکے ایک احسن مثال قائم کی ہے جوکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی صیح معنوں میں عکاس ہے ہمیں قوی یقین ہے کہ ہمارا قائد عمران خان اسلام کے قلعہ سے سودی نظام کا بھی قلع قمع کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ایسے انقلابی اقدامات صرف ایک جرات مند رہنما ہی لے سکتا ہے جو غلامی اور کاروباری مفاد پرستی سے پاک ہو۔انہوں نے کہا ہے دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی اس عمل کیتقلید کرنی چاہیے اوروفاق کوبھی اپنی پالیسیوں کواسلامی روایات کے تابع کرناچاہیے، آئین وقانون کی روشنی میں رہ کروہ تمام معاملات پر قابو پانا چاہیے جومغربی ممالک سے منسلک ہیں جسکی دین اجازت نہیں دیتا ۔