پیرس(نمائندہ خصوصی)بیروزگاری ،مہنگائی اور غربت نے لوگوں کا جینا محال کر دیا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد نعیم نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ غربت اور افلاس کے ہاتھوں مجبور لوگ اپنے بچے بیچنے پر مجبور ہیں لیکن حکمران بے حس ہو چکے ہیں۔ حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہ ہوئیں تو ان کی حکومت کا سورج جلد غروب ہو جائے گا۔