پیرس(نمائندہ خصوصی)کارکن پاناما لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے رمضان المبارک کے بعد سڑکوں پر آئیں گے۔ عوام کی نظریں طاہر القادری پر لگی ہوئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد نعیم نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کرپشن پر حکمرانوں کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو پاکستان کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہعوامی تحریک اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کر رہی ہے اگر حکومت نے ٹی او آرز پر وقت گزارو پالیسی کو ترک نہ کیا تو عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائیں گے