پیرس(نمائندہ خصوصی)پانامہ لیکس کو انڈر کارپٹ کرنے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو گا۔ن لیگی حکومت اپنی قیادت کو احتساب سے بچانے کیلئے اگر دیوار چین بھی بنائے گی تو شریف فیملی کو احتساب سے نہیں بچا پائے گی۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد نعیم جنرل سیکرٹری عوامی تحریک فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاوزیر اعظم اور ان کی فیملی کے دیگر ممبران آرٹیکل 62 اور63 پر پورے نہیں اترتے۔ انہوں نے غلط بیانی کرتے ہوئے اثاثہ جات چھپائے ہیں