counter easy hit

عوام اور قیادت میں فاصلے‘ ملک بحرانستان بن گیا،چوہدری محمد نعیم

Mohammad Naeem

Mohammad Naeem

پیرس(نمائندہ خصوصی)عوام اور قیادت کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلوں نے پاکستان کو بحرانستان میں تبدیل کر دیا ہے ،کرپشن، ظلم اور استحصال پر مبنی سیاسی اور انتخابی نظام کے باعث پے در پے انتخابات کے باوجود پاکستان کو نمائندہ قیادت میسر آسکی نہ ہی ملک میں پائیدار امن قائم ہو سکا، ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد نعیم جنرل سیکرٹری عوامی تحریک فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ایماندار قیادت کا انتخاب عوام اور پارلیمنٹ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،جس دن عوام نے اپنے ووٹ کے حق ،اس کے تقدس اور اس کے استعمال کو سمجھ لیا وہی دن پاکستان کے مسائل کے حل کا پہلا دن ہو گا۔